اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کانگریس کسی کو بھی آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دے گی' - ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر

کانگریس کے سینیئر رہنما اور بدر پور ضلع کانگریس کمیٹی و اقلیتی محکمہ کے چیئرمین بلال احمد نے ایک اخباری بیان جاری کرکے مرکزی حکومت اور اتر پردیش کی یوگی حکومت پر تنقید کی۔

بلال احمد
بلال احمد

By

Published : Dec 30, 2019, 9:20 PM IST

بلال احمد نے کہا کہ 'جس طرح سے شہریت ترمیمی قانون کے ذریعہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرکے آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے وہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کسی بھی حالت میں امبیڈکر کے آئین کو تبدیل نہیں ہونے دے گی، امبیڈکر کے آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شرمناک ہے۔
بلال احمد نے مزید کہا کہ 'اتر پردیش پولیس نے جس طرح سے مظاہرین پر ظلم کیا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مہاتما گاندھی کے ملک میں افسران کے ذہن و دماغ میں نفرت اور زہر کس حد تک ڈال دیاگیا ہے لیکن کانگریس کا عہد ہے کہ وہ گاندھی وادی طریقہ سے عدم تشدد، امن، پیار و محبت کے ذریعہ سے نفرت کو ختم کرے گی اور کامیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک بار پھر محبت اور عدم تشدد سے لوگوں کا دل جیتیں گے۔
بلال احمد کے مطابق 'بھارت گاندھی، نہرو، امبیڈکر، سردار پٹیل اور مولانا آزاد کا ملک ہے، جس نے بھگت سنگھ رام پرساد بسمل جیسے بہادروں کو پیدا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت انہیں واپس نہیں لیتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری محسوس کررہا ہے کہ آئین خطرے میں ہے، حکومت کو اس سے سبق لینا چاہیے اور آئین کے ساتھ کھلواڑ بند کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details