کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے 14 ستمبر 2020 سے شروع ہورہے مانسون اجلاس میں حکومت کا 11 آرڈینینس لانے کا منصوبہ ہے۔
کانگریس پارٹی کے ترجمان جے رام رمیش نے اتوار کو یہاں کہا کہ زراعت سے متعلق بلوں میں کسان کو منڈی اور کم از کم حمایت قیمت دینے جیسی سہولت دینے کا انتظام ختم کرنے کا التزام ہے۔
اسی طرح سے بینکنگ بل میں تبدیلی کرکے کسانوں کے قرض میں راحت سے متعلق حقوق کو ختم کرکے عام لوگوں کے حقوق کو نقصان پہنچانے والا التزام ہے۔
اس لئے کانگریس زراعت سے متعلق تینوں بلوں کے ساتھ ہی بینکنگ کے شعبہ میں تبدیلی لانے والے آرڈینینس کی سخت مخالفت کرےگی۔