اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس کی ترنگا یاترا

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) آج پارٹی کا 136 واں یومِ تاسیس مختلف طرز کی مہموں کے ذریعے منارہی ہے جس میں 'ترنگا یاترا' اور سوشل میڈیا مہم 'سیلفی وتھ ترنگا' شامل ہیں۔

یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس نے 'ترنگا یاترا' کا انعقاد کیا
یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس نے 'ترنگا یاترا' کا انعقاد کیا

By

Published : Dec 28, 2020, 10:22 AM IST

28 دسمبر 2020 کو انڈین نیشنل کانگریس کا 136 واں یوم تاسیس ہے۔ اس دن کو منانے کے تعلق سے اے آئی سی سی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پارٹی کے یوم تاسیس پر پردیش کانگریس کمیٹیوں کے تحت ریاستی اور ضلعی صدر دفاتر، ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور کارکنوں کو چاہیے کہ پارٹی کے یوم تاسیس پروگراموں میں شرکت کریں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "سوشل سکیورٹی پروٹوکول کے تحت ترنگا یاترا اور اس طرح کی دیگر جدید مہمات کا بھی اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹیوں سے زرعی قوانین کے خلاف غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر بیٹھنے والے اور اپنے حقوق کے لیے لڑنے والے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔''

اے آئی سی سی نے مزید بتایا کہ آئی این سی کا ویژن ہمیشہ ہی سیکولر، جمہوری اور متحدہ بھارت کی تشکیل کے لئے رہا ہے۔

آئی این سی سیکولر، جمہوری اور متحدہ بھارت بنانے کی کوششوں میں سب سے آگے رہی ہے، ایک ایسا بھارت جو تمام شعبوں میں عالمی قیادت کررہا ہے اور تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود پارٹی نے ملک عزیز کو ہمیشہ پہلے مقام پر رکھا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس نے بھارت کی آزادی کی جنگ لڑی اور جیت گئی۔

انڈین نیشنل کانگریس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کے آئینی اور دستوری تفکرات نے اپنے اندر ایک عالمی طاقت پیدا کی، جب کہ بھارت نے جب آزادی حاصل کی اس وقت ملک غریب ممالک میں شمار کیا جاتا تھا لیکن جدوجہد کے ذریعہ ملک اپنے آپ کو عالمی طور پر ابھارنے مں کامیاب ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین نیشنل کانگریس 28 دسمبر 1885 کو تشکیل دی گئی تھی اور پارٹی نے اسی سال 31 دسمبر کو ممبئی میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا تھا۔ جب کہ ایڈوکیٹ اومیش چندر بنرجی آئی این سی کے پہلے صدر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details