کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا اور یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی 30 ویں برسی پر جمعرات کو یہاں ورچول مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی کسی کی سنتے نہیں ہیں محض اپنی بات کہتے ہیں اور اپنی تشہیر کے لیے زیادہ پرجوش رہتے ہیں۔ وہ کسی کی بھی سننا بھی نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی کی صلاح پر مثبت غورو فکر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سیشن میں گذشتہ دنوں انہوں نے انتظامی افسران کو کوسنے کا کام کیا تھا لیکن کل وزیراعظم نے پورے ملک کے وزرائے اعلیٰ اور ضلع افسران سے بات کی لیکن ان کی بات نہیں سنی۔ صرف اپنی ہی انہیں سناتے رہے۔