نئی دہلی: کانگریس نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتتخابات میں ملی کراری شکست پر پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی اتوار کو یہاں ہونے والی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں استعفی دینے سے متعلق خبر پر سخت ردعمل کا ظاہر کرتے ہوئے ایک سوچی سمجھی شرارت قرار دیا ہے۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ 'نامعلوم ذرائع کی بنیاد پر مبینہ استعفی کی کہانی مکمل طورپر نامناسب، شرارتی اور غلط ہے۔ ایک ٹی وی چینل کے لئے برسراقتدار بی جے پی کے اشارے پر خیالی ذرائع سے اس طرح کی بے بنیاد، شرارت پر خبروں کی نشریات نامناسب ہے۔
مزید پڑھیں:
Congress responds to news of Sonia, Rahul, Priyanka's Resignation: سونیا، راہل، پرینکا کے استعفی کی خبر ایک شرارت: کانگریس
کانگریس پارٹی نے صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی اتوار کو ہونے والی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں استعفی دینے سے متعلق خبر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک سوچی سمجھی شرارت قرار دیا ہے۔
سونیا، راہل، پرینکا کے استعفی کی خبر ایک شرارت: کانگریس
ترجمان کا یہ تبصرہ اس خبر پر آیا ہے جس میں ایک چینل نے کہاکہ اتوار کو پارٹی کے اعلی ترین پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں گاندھی کنبہ کے یہ تینوں بڑے لیڈران پانچ ریاستوں میں انتخابی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی دے سکتے ہیں۔
یو این آئی۔