نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی Sonia Gandhi کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں اور وہ فی الحال کسی سے نہیں مل رہی ہیں۔ جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ گاندھی گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کر رہی ہیں۔ اس دوران جب انہیں ہلکا بخار ہوا تو اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں وہ کورونا سے متاثر پائی گئیں Sonia Gandhi Has Covid۔
Sonia Gandhi Tests Positive for Covid: سونیا گاندھی کورونا سے متاثر
سونیا گاندھی Sonia Gandhi کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں اور وہ فی الحال کسی سے نہیں مل رہی ہیں۔ جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے دی ہے Congress president Sonia Gandhi tests positive for Covid, isolates herself ۔
Sonia Gandhi Has Covid
مزید پڑھیں:
- ED Summons to Rahul and Sonia Gandhi: ای ڈی کا سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نوٹس
- National Herald Case: مودی نیشنل ہیرالڈ کی آڑ میں ہماری آواز کو دبانا چاہتے ہیں، کانگریس
سرجے والا نے کہا کہ محترمہ گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس National Herald Case میں 8 جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے حاضر ہونے کا نوٹس ملا ہے اور وہ نوٹس کی تعمیل کریں گی اور ای ڈی کے سامنے حاضر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی کی صحت کے بارے میں مطلع کیا جاتا رہے گا۔
(یو این آئی)