بی جے پی صدر امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کاروائی نہیں کیے جانے سے نالاں کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں شکایت کی۔
کانگریس نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ امت شاہ اور نریندر مودی کے خلاف 24 گھنٹوں میں کاروائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔
کانگریس نے واضح کیا ہے کہ رواں ماہ 23 اپریل کو ووٹنگ کے دن گجرات میں مودی کے ریلی کرنےپر انھوں نے الیکش کمیشن سے شکایت کی تھی تاہم ابھی تک کوئی کاروائی نھیں کی گئی ہے۔عام طور پر اس قسم کے معاملات میں الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 72 گھنٹوں میں کارروائی کی جاتی ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمان سشمتا دیو نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے ۔ اس عرضی میں کہا گیا ہے کہ امت شاہ نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بار بار ہدایت نامہ جاری کیے جانے کے باوجود وہ سیاسی پروپیگنڈہ کے تحت فوج کا سیاسی استعمال کر رہے ہیں۔