اردو

urdu

ETV Bharat / state

MCD Election 2022 کانگریس کے ایم سی ڈی امیدوار نے اپنا رپورٹ کارڈ پیش کیا - قومی دار الحکومت دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات

قومی دار الحکومت دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کی شروعات ہوتے ہی سابق کونسلر محمود ضیاء اور سیما طاہرہ نے اپنے 15 سالہ مدت کار کی تفصیلات آج عوام کے سامنے پیش کی۔ MCD Candidate Submitted his Report Card

کانگریس کے ایم سی ڈی امیدوار نے اپنی رپورٹ کارڈ پیش کی
کانگریس کے ایم سی ڈی امیدوار نے اپنی رپورٹ کارڈ پیش کی

By

Published : Nov 15, 2022, 7:43 AM IST

نئی دہلی:دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات MCD Election 2022 کے لیے نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس کے ایم سی ڈی امیدوار نے اپنا رپورٹ کارڈ پیش کیا۔ اس دوران کانگریس لیڈر مدت اگروال سابق کونسلر اشوق جین جیسے سیاسی رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے اس پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے سابق کونسلر محمود ضیاء نے بتایا کہ سیما طاہرہ نے گزشتہ برسوں میں جو اقدامات کیے ہیں اس کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق سیما طاہرہ نے اپنے علاقہ میں ایک چھوٹا اسپتال تعمیر کرایا ہے اس کے علاوہ تکنیکی اعتبار سے عوام کو وہ جو مدد فراہم کرتی ہیں ان میں پینشن، آدھار کارڈ، اور راشن وغیرہ کا کام شامل ہیں۔ Congress MCD Candidate Submitted his Report Card

کانگریس کے ایم سی ڈی امیدوار نے اپنا رپورٹ کارڈ پیش کیا

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر کانگریس کے سینیر رہنما مدت اگروال نے کہا کہ محمود ضیاء اور سیما طاہرہ نے کمپیوٹر اور موبائل کے ذریعے عوام کی مدد کی ہے۔ ان کے پیچھے وہی جذبہ ہے جو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہتا ہے جو قابل تعریف ہے کانگریس کو ایسے ہی زمینی لیڈران کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سوچ بہت مضبوط ہے نئے طریقے سے لوگوں کی مدد کرتے ہیں راشن کارڈ آدھار کارڈ اور پینشن پر جو ان کا کام ہے وہ لوگوں کے مسائل سے جڑے ہوئے ہیں۔

کانگریس کے سینیر رہنما مدت اگروال نے مزید کہا کہ میں خود ان کے کام سے متاثر ہوں اور مجھے بھی سبق حاصل ہوتا ہے میں نے ان کے کام کرنے کا طریقہ دیکھا ہے یہ خاموشی سے کام کرتے ہیں۔ وہیں سیما طاہرہ نے کہا کہ حالات اچھے نہ ہونے کے باوجود لگاتار تین مرتبہ مجھے میری عوام نے کامیاب بنایا میں ان کی شکر گزار ہوں اور مجھے امید ہے کہ عوام ہمیں آئندہ بھی کامیاب بنائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details