اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kharge on Congress Leaders عہدیداروں کو ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کھڑگے

کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ 'پارٹی کے عہدیدار اور لیڈر یہ سمجھتے ہیں کہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے تو یہ ان کی بھول ہوگی اور اسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اگر عہدیدار ذمہ داری پوری نہیں کر پاتے تو ان کی جگہ پارٹی کے نئے قائدین کو موقع دینا ہو گا۔' Congress Steering Committee meeting

عہدیداروں کو ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کھڑگے
عہدیداروں کو ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کھڑگے

By

Published : Dec 4, 2022, 2:08 PM IST

نئی دہلی:کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کو کہا کہ پارٹی کے ہر عہدیدار اور لیڈر کو ذمہ داری کے ساتھ عوامی خدمت کرتے ہوئے مودی حکومت سے تنگ ہر شخص کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور احساس خدمت کی اسی سپردگی کے زورپر پارٹی کو اقتدار میں لایا جا سکتا ہے۔ کھڑگے نے آج یہاں کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ ساتھی یہ سمجھتے ہیں کہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے تو یہ ان کی بھول ہوگی اور اسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اگر عہدیدار ذمہ داری پوری نہیں کر پاتے تو ان کی جگہ پارٹی کے نئے قائدین کو موقع دینا ہو گا۔ اس مشکل ارادے کے ساتھ چل کر ہی کانگریس کو اقتدار میں لایا جا سکتا ہے۔ Kharge on Congress Leaders responsibility

کانگریس صدر کے انتخاب کے بعد پارٹی کی اعلیٰ پالیسی سازتنظیم ورکنگ کمیٹی کی جگہ پارٹی کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اب کانگریس کے اجلاس میں نئے عہدیداروں کا تقرر کیا جائے گا۔ پارٹی صدر کے انتخاب کے بعد یہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ تھی، جس میں پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کانگریس سیشن کی تاریخ پر بھی تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kharge On PM Modi وزیراعظم مودی بتائیں کہ آٹھ برسوں میں کیا کام کیا، کھڑگے

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے سامنے کئی چیلنجز پیدا کردیے ہیں اور ان چیلنجوں کی وجہ سے عام آدمی کے سامنے کئی مسائل کھڑے ہو گئے ہیں۔ پارٹی کے عہدیداروں کو عوام کے ان مسائل کو ذمہ داری کے ساتھ سننا، سمجھنا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ کانگریس لیڈر نے کہا، "حکمران طاقتیں موجودہ ماحول میں نفرت کے بیچ بوکر تقسیم کے کھیتی کاٹنے میں مصروف ہیں اوراس کے خلاف کانگریس کے ہر لیڈر اورعہدیدار کو مل کر لڑنا ہے۔ یہ ہم سب کا فرض ہے اور یہی راشٹر دھرم بھی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details