ان کی موت سے نہ صرف بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما غمگین ہیں بلکہ دوسری سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی افسردہ ہیں۔
ارون جیٹلی کی موت پر کانگریسی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت - tariq anwar
بھارتی جنتا پارٹی کے قدآور رہنما ارون جیٹلی نے گزشتہ روز ایمز میں طویل علالت کے بعد اپنی آخری سانس لی۔
کانگریسی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت
کانگریس کے سینیئر رہنما اور ترجمان میم افضل نے جیٹلی کی موت پر اپنے غم کا اظہار کیا اور کہا کہ نہ صرف انہوں نے حزب مخالف کے طور پر بہترین خدمات انجام دیں ہیں بلکہ وزیر داخلہ کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔
وہیں سابق کابینہ وزیر طارق انور نے ان کی وفات پر ایک اچھے رکن پارلیمان کو کھو دینے کی بات کہی. انہوں نے کہا کہ ان کی موت بھارتی سیاست کے عظیم باب کا اختتام ہے۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 5:12 AM IST