رائے پور:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کسانوں، غریبوں، قبائلیوں، مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اس لئے ان کی پارٹی کی حکومتیں اس سمت میں کام کر رہی ہیں۔
'کسانوں اور مزدوروں کے مفادات کا تحفظ ضروری' - Former Congress President Rahul Gandhi
راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کسانوں، غریبوں، قبائلیوں، مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اس لئے ان کی پارٹی کی حکومتیں اس سمت میں کام کر رہی ہیں۔
گاندھی نے آج سابق وزیر اعظم بھارت رتن آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کسانوں، تندوپتا جمع کرنے والوں اور گوبر فروخت کرنے والے گاؤں والوں کے کھاتے میں 1737.50 کروڑ روپئے کی رقم منتقل کرنے کے لئے منعقدہ تقریب کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم کسانوں، غریبوں، قبائلیوں، مزدوروں کے مفادات کا تحفظ اس لئے کرتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہی وہ لوگ ہیں جو بھارت کو آگے لے جانے والے ہیں۔ ملک ان کے مفادات کے تحفظ کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ 'اس وقت ملک میں دو معیشتیں ہیں، ایک منظم معیشت ، جس میں بڑی کمپنیاں شامل ہیں، دوسری غیر منظم معیشت، جس میں کسان ، مزدور ، چھوٹے دکاندار اور لاکھوں غریب لوگ شامل ہیں۔ ہماری حکومتیں دونوں معیشتوں کو متوازن بناکر کام کرتی ہی۔
گاندھی نے کہا کہ چھتیس گڑھ کسانوں، غریبوں ، قبائلیوں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے اسکیموں کے نفاذ میں سرفہرست ریاست ہے۔ انہوں نے ریاست چھتیس گڑھ کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ کئے جانے والے کام کی تعریف کی۔