اردو

urdu

ETV Bharat / state

امت شاہ کو "لسانی تنوع" کا احترام کرنا چاہئے: کانگریس

کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ یوم ہندی کے موقع پر ہندی زبان کو لازمی کرنے کی وکالت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں سہ لسانی فارمولہ کا احترام کرنے کی نصیحت دی ہے۔

کانگریس: امت شاہ کو "لسانی تنوع" کا احترام کرنا چاہئے

By

Published : Sep 14, 2019, 9:38 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:16 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ یوم ہندی کے موقع پر پورے ملک میں ہندی زبان کو لازمی کرنے کی وکالت سے قومی سطح پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما آنند شرما نے کہا کہ میں بھی ہندی زبان بولتا ہوں اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اپنی زبان کسی پر تھوپ دونگا۔ انہوں نے آزادی کے بعد ہمارے دانشمند اور خیر خواہ رہنماؤں نے سہ لسانی فارمولہ بنایا تھا، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔

کانگریس: امت شاہ کو "لسانی تنوع" کا احترام کرنا چاہئے

آنند شرما نے کہا کہ ہمارے آئیں میں لسانی تنوع کو ایک اہمیت حاصل ہے، ہندی ہماری سرکاری زبان ہے، لیکن اس کے علاوہ دیگر اور زبان ہیں جسے آئینی تحفظ حاصل ہے۔

وہیں بنگلہ، تمل، سے لے کر پنجابی اور اردو وغیرہ۔ یہ زبانیں بھارتی ہیں، اور کروڑوں لوگ الگ الگ زبان بولتے ہیں اور یہی لسانی تنوع ہماری آئین کی خصوصیت ہے، اس لئے وزیر داخلہ کو لسانی تنوع کا احترام کرنا چاہئے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 3:16 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details