بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر گھر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی اسکیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس میں اس اسکیم کے تحت دو کروڑ گھروں تک نل سے پانی پہنچایا جاچکا ہے۔
ہفتہ کو یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ برس اسی دن لال قلعہ کی اسی فصیل سے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا اور انہیں خوشی ہے کہ ہر روز اس کے تحت ایک لاکھ سے زائد گھروں میں پینے کا پانی کا پانی پہنچایا جارہاہے اور اب تک دو کروڑ سے زیادہ گھروں کو اس سکیم سے جوڑا گیا ہے۔