اردو

urdu

Job Mela ملک بھر میں دو سو سے زائد اضلاع میں روزگار میلے کا انعقاد

وزیراعظم نریندرمودی کے اسکل انڈیا مشن کے تحت ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے کیریئر کے مواقع کو فروغ دینے کے نظریہ کے مطابق، ہنر مندی کو فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) ملک بھر کے 200 سے زائد اضلاع میں20 مارچ کو پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ (پی ایم این اے ایم) کا انعقاد کرے گی۔

By

Published : Mar 18, 2023, 5:55 PM IST

Published : Mar 18, 2023, 5:55 PM IST

ملک بھر کے 200 سے زائد اضلاع میں روزگار میلے کا انعقاد
ملک بھر کے 200 سے زائد اضلاع میں روزگار میلے کا انعقاد

نئی دہلی:حکومت ملک بھر کے 200 سے زیادہ اضلاع میں 20 مارچ کو پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلے کا انعقاد کرے گی، جس میں بڑے پیمانے پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اسکل انڈیا مشن کے تحت ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے کیریئر کے مواقع کو فروغ دینے کے نظریہ کے مطابق، ہنرمندی کو فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) ملک بھر کے 200 سے زائد اضلاع میں20 مارچ کو پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ (پی ایم این اے ایم) کا انعقاد کرے گی۔ کئی مقامی کاروباری اداروں اور تنظیموں کو اس اپرنٹس شپ میلے کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کو متعلقہ اپرنٹس شپ ٹریننگ کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

جاب میلے کا انعقاد مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی متعدد کمپنیوں کی شراکت داری کا گواہ بنے گا۔ ایک ہی پلیٹ فارم کے ذریعے حصہ لینے والی تنظیمیں ممکنہ ٹرینیز سے رابطہ قائم کر سکتی ہیں اور موقع پر ہی اپنی ضروریات کو پورا کرنے والوں کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ امیدواروں کو اپنے ریزیومے کی تین کاپیاں، سبھی مارک شیٹس اور سرٹیفکیٹس کی تین کاپیاں، تصویری شناختی کارڈ(آدھار کارڈ/ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ) اور تین پاسپورٹ سائز کی تصاویر متعلقہ مقامات پر لے جانے ہوں گے۔جو لوگ پہلے ہی اندراج کر چکے ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ مقام پر پہنچ جائیں۔

مزید پڑھیں:Karnataka Job Mela بنگلور میں منعقد جاب میلے میں آٹھ سو لوگوں کو ملازمت دی گئی

اس میلے کے ذریعے امیدوار نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) سے تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن بھی حاصل کریں گے جو تربیتی سیشن کے بعد ان کی ملازمت کی شرح کو بہتر بنائے گا۔ وزیراعظم کے نیشنل اپرنٹس شپ میلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری اتل کمار تیواری نے کہا " اپرنٹس شپ کام کی تبدیلی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) کے تحت ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے آغاز کے ساتھ آنے والے برسوں میں اپرنٹس شپ ٹریننگ کو مزید فروغ ملے گا۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details