وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا کو یہ اطلاع دی۔
لاک ڈاؤن: دہلی میں ٹرانسپورٹ خدمات کو مشروط اجازت - ویڈیو کانفرنسنگ
دہلی میں لاک ڈاؤن 4.0 میں بس، تین پہیہ اور ای رکشہ وغیرہ کو چلانے اور بازاروں کو طاق جفت (اوڈ ایون) کی بنیاد پر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن: دہلی میں ٹرانسپورٹ خدمات کو مشروط اجازت
انہوں نے کہا کہ اس دوران میٹرو سروس کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اسکول، کالج، تربیتی ادارے، سیلون وغیرہ کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن مستقل نہیں رکھا جا سکتا ہے اور کورونا وائرس(کووڈ۔19) ایک دو ماہ میں ختم ہونے والا نہیں ہے۔ جب تک ویکسین نہیں آ جاتی فی الحال کورونا کے ساتھ جینا ہوگا۔