فلم پروڈیوسر ایکتا کپور کی نئی ویب سیریز ٹرپل ایکس۔ 2 تنازعات میں آگئی ہے۔ ایکتا کپور کے بینر تلے بنی اس ویب سیریز میں فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ پر فلم بنائے گئے فحش مناظر اور مکالموں پر سخت اعتراض کیا گیا ہے۔ مارٹیئر ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پالم وہار پولیس کو شکایت دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مارٹیئر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے شکایت میں کہا ہے کہ ہم فلموں یا ویب سیریز کی مخالفت نہیں کررہے ہیں۔ ہماری مخالفت اس میں دکھائے گئے کنٹیٹ کے خلاف ہے۔