وجے پارک، دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں یمنا وہار سے متصل ہے جہاں مسلمانوں کی تعداد برادران وطن سے زیادہ ہے۔ یہاں کے لوگوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال پیش کی ہے۔
وجے پارک فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال - پنڈت نے بتایا مسلمانوں نے ان کی اور ان کے مندروں کی خود حفاظت کی
جب درگاہوں اور مسجدوں پر حملہ کیا جا رہا تھا تب وجے پارک کے مسلمان علاقے کے مندروں کی حفاظت میں مصروف تھے۔
وجے پارک فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال
اس علاقے کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس علاقے میں پولیس داخل نہیں ہوئی، اسی لیے ان کا علاقہ فسادیوں سے محفوظ ہے۔ اگر پولیس علاقہ میں آتی تو شاید یہاں بھی شرپسند وہ سب کرتے جو دیگر علاقوں میں ہوا ہے۔'
وجے پارک میں رہنے والے پنڈت نے بتایا مسلمانوں نے ان کی اور ان کے مندروں کی خود حفاظت کی علاقہ والوں نے یہ طے کر لیا تھا کہ چاہے جو ہو ہم اپنا آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 'جو شرپسند تھے وہ پیسے کے لالچ میں ہمارے علاقوں میں ہنگامہ مچانا چاہتے تھے لیکن علاقے کے ذمے داران نے نہ صرف نوجوانوں کو سمجھایا بلکہ کسی بھی واردات کو انجام دینے سے بھی روکا۔'
وہیں وجے پارک میں گذشتہ 35 برس سے رہنے والے ایک غیر مسلم شخص نے بتایا کہ 'ہمارے علاقے میں تمام ہندو بھائیوں کو چین کی نیند دینے کے لیے مسلمان بھائیوں نے رات بھر جاگ کر ہماری حفاظت کی۔'
Last Updated : Mar 2, 2020, 9:36 PM IST