اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بچت اسکیموں کے شرح سود میں کمی سے ملازمین کا نقصان' - Congress

نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ، فکسڈ ڈپازٹ، پبلک پرویڈنٹ فنڈ اور دیگر بچت اسکیموں کا معاملہ آج لوک سبھا میں گونجا اور الزام لگایا گیا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیموں کی سود شرح میں کمی کرکے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے۔

بچت اسکیموں پر سود کی شرح میں کمی

By

Published : Jul 1, 2019, 8:14 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:53 PM IST

ایوان میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اکثریت کے غرور میں مودی حکومت درمیانی آمدنی گروپ کے لوگوں کے مفادات پر سخت حملہ کررہی ہے اور چھوٹی بچت اسکیموں کی سود کی شرح میں کٹوتی کررہی ہے۔

حکومت کے اس قدم سے ملک کے چھوٹے کاروباریوں، مزدوروں اور چھوٹے ملازمین کا نقصان ہورہا ہے اور عام آدمی کے مفادات کی بات کرنے والی حکومت ان کے مفادات پر سخت حملہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دو برس کی مدت والی بچت اسکیم پر 8.4فیصد سود دیا جاتا تھا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت نے اسے کم کرکے 6.9فیصد کردیا ہے۔

چودھری نے کہا کہ عام زمرہ کے لو گ دو یا پانچ برس کی مدت والی اسکیموں پر سود کے لئے اور مستقبل کی ضرورتوں کے پیش نظربڑے پیمانہ پر اور مسلسل سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن حکومت نے ان بجٹ اسکیموں کی شرح سود میں کمی کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے نیشنل سیونگ سرٹی فکیٹ کی شرح سود پہلے 8.5فیصد تھی جسے کم کرکے اب 7.7فیصد کردیا گیا ہے۔ سینئر سٹی زن کی بچت کے لئے سود کی شرح پہلے 9.9فیصد تھی لیکن اسے بھی کم کردیا گیا ہے اور اب یہ شرح8.9فیصد رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے کہنے اور کرنے میں فرق ہے۔ یہ حکومت غریبوں کی بات کرتی ہے لیکن غریبوں کی فکر کرنے والی اس حکومت نے اس بار کمزور طبقہ کے کسی بچے کو میڈیکل میں داخلہ نہیں دیا۔

Last Updated : Jul 1, 2019, 11:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details