نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ آزادی کے امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر مشن موڈ کے تحت کوڈ ٹیکہ کیمپ جس کا عنوان ’کوڈ ٹیکہ امرت مہوتسو‘ کے تحت چار روزہ پروگرام کا انعقاد کرے گا۔ یہ پروگرام ڈاکٹر ایم اے انصاری ہیلتھ سینٹر میں دو اگست سے چھ اگست2022 تک جاری رہے گا۔ اس میں اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے کئی متعدد پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔
جامعہ ملیہ الاسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کووڈ ٹیکہ کیمپ کا افتتاح کریں گی۔ یونیورسل امیونائی زیشن پروگرام(یو آئی پی) حکومت ہند کے مطابق یونیورسٹی نے جی این سی ٹی،دہلی کے ساتھ مل کر ’روٹین ٹیکہ سینٹر شروع کیاہے جس میں چھوٹے بچوں کو ہر جمعرات کو ٹیکہ لگایا جائے گا،اس موقع پر شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میکس ہیلتھ کیئر کے ساتھ مل کرمائیکروبایولوجی لیبارٹری مفت کارڈیو لوجی اور مفت آرتھوپڈیکس اوپی ڈی کا افتتاح کریں گی۔ کارڈیولوجی اور اوپیڈکس میں اوپی ڈی ڈاکٹر ماہر امراض قلب عارف مستقیم دیکھیں گے۔