اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمبلیوں کے لیے ضابطہ اخلاق - lok sabha

ملک کے سبھی اسمبلی سپیکرز اور قانون ساز کونسلز کے چیئرمین نے ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا نہ ہونے کے مقصد سے اراکین کے لیے ضابطہ اخلاق بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایوان میں دخل اندازی نہ کرنے والوں کے لیے ضابطہ اخلاق

By

Published : Aug 28, 2019, 8:31 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:57 PM IST

لوک سبھا سپیکر اوم برلا کی صدارت میں پارلیمنٹ کے احاطے میں منعقد اس میٹنگ میں ملک کی 30 ریاستوں کے اسمبلی اسپیکر اور قانون ساز کونسلز کے چیئرمین شامل ہوئے۔

میٹنگ کے بعد اوم برلا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ سبھی اسمبلی اسپیکر اور قانون ساز کونسلز کے چیئرمین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ ایوان جمہوریت کا مندر ہے اور عوام کے تئیں ان کی جواب دہی ہے، ایوان میں قانون بناتے وقت مثبت بحث ہو لیکن کسی بھی وجہ سے ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ جمہوریت اس وقت ہی باقی رہے گی جب اپوزیشن مضبوط ہو لیکن ایسا نہ ہو کہ ایوان کے کام کاج میں رخنہ پیدا کیا جائے۔

مسٹر برلا نے کہا 'سب کا خیال ہے کہ اس کے لیے ایک ضابطہ اخلاق بنے'۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے اسمبلی اسپیکرز اور قانون ساز کونسلز کے چیئرمین کی ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو سبھی فریقوں سے وسیع پیمانے پرتبادلہ خیال کرکے دہرادون میں ہونے والے پریذائیڈنگ افسران کی کانفرنس کے دوران ایک رپورٹ پیش کریں گے اور اسی دوران اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔

مسٹر برلا نے کہاکہ میٹنگ میں یہ بھی غور کیا گیا کہ سبھی اسمبلیز اور قانون ساز کونسلز میں ڈیجیٹل سسٹم یکساں ہو، اس کے بارے میں بھی ایک کمیٹی بنائی جائےگی اور سبھی اسمبلیز اور قانون ساز کونسلز کو اس سسٹم سے جوڑا جائےگا، بدلتی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور میں مکمل سسٹم کو شامل کیسے کیا جائے، اس پر بھی دہرادون میں حتمی فیصلہ کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سبھی کاخیال ہے کہ ایوان زیادہ سے زیادہ چلے اور کم خرچ میں بہتر کارکردگی کے ساتھ کام ہو، اس کے لیے ایک کارروائی رپورٹ بھی تیار کی جائے گی، جس کے علاوہ سبھی اسمبلیز اور قانون ساز کونسلز میں بہترین تحقیق ہو۔

فیصلوں کی موثر عمل درآمدگی کے سلسلے میں ریاستوں اور مرکزی حکومت کے ساتھ غورو خوض ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئینی اصلاحات پر عمل درآمدگی کے لیے فنڈ کی کمی نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسمبلیز کی کارروائی کے کم از کم دن بھی طے کرنے کے بارے بحث ہوئی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 3:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details