اردو

urdu

ETV Bharat / state

Opposition Unity نتیش کمار کی آج اروند کیجروال سے ملاقات

ملک میں 2024 کے عام انتخابات کے پیش نظر جہاں حکمراں پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں تو وہی اپوزیشن پارٹیوں کی بھی سرگرمیاں عروج پر ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 16, 2023, 7:10 AM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار انڈیا الائنس کی ممبئی میں اجلاس سے پہلے ایک بار پھر دہلی روانہ ہو رہے ہیں۔ نتیش کمار آج 12.30 بجے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کریں گے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی میں دہلی سروسز قانون منظور ہونے کے بعد اروند کیجریوال کے ساتھ کسی بڑے لیڈر کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

قبل ازیں آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے دہلی میں میسا بھارتی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا دورہ I.N.D.I.A اتحاد کے لیے بھی اہم ہے۔ اس دوران وزیر اعلی نتیش کمار دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ بتا دیں کہ مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں نتیش کمار کا نام کنوینر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کے ساتھ بہار کے وزراء بھی موجود ہوں گے۔ اروند کیجریوال سے ملاقات کے بعد نتیش کمار اٹل بہاری واجپائی کے سمادھی پر بھی جائیں گے جہاں وہ انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ نتیش کمار اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں ریلوے کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پٹنہ میں منعقدہ اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ پر مسلم سیاسی مبصرین کا ردعمل

خیال رہے کہ دہلی سروس بل کے پارلیمنٹ میں منظور ہونے سے پہلے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے اپوزیشن کے مختلف رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور ان سے حمایت کرنےکی اپیل بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کےلئے تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوچکی ہے۔ اپوزیشن اتحاد کا پہلا اجلاس بہار کے دار الحکومت پٹنہ میں ہوا تھا جبکہ دوسرا اجلاس کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں ہوا۔ اور اسی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو INDIA کا نام دیا گیا ہے۔ اپوزیشن کے اس اتحاد پر وزیراعظم سمیت بی جے پی کے کئی رہنما آئے دن نکتہ چینی کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details