اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے خلاف جنگ کا دنیا بھر میں تذکرہ: کیجریوال - کووڈ۔19

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے منگل کو کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے قہر کے دوران ان کی حکومت کے ذریعہ ہوم آئسولیشن، پلازمہ بینک اور آکسی میٹر جیسی سہولیات دستیاب کرائے جانے کا تذکرہ پوری دنیا میں ہورہا ہے۔

CM Kejriwal writes: As world battled Covid, Delhi stood its ground, fought back
دہلی میں کورونا کے خلاف جنگ کا دنیا بھر میں تذکرہ: کیجریوال

By

Published : Feb 16, 2021, 9:21 PM IST

کیجریوال نے ان کی حکومت کی تیسری مدت کار کا ایک برس مکمل ہونے پر راجدھانی کے باشندوں کے لئے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وبا کے دوران دہلی کے ہر ایک باشندے نے حکومت کے ساتھ ملکر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے ہر ایک باشندے نے کورونا وبا کے دوران قابل ذکر کام کیا۔ دہلی حکومت کے ہوم آئسولیشن ماڈل، پہلے پلازمہ بینک کا قیام اور آکسی میٹر کی تقسیم کاذکر آج پوری دنیا میں ہورہا ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ ایک برس پہلے آپ نے اپنے بیٹے کو ہر ایک شہر کی خدمت کرنے کا ایک اور موقع دیا تھا۔ یہ بہت مشکل سال رہا ہے لیکن دہلی کے تمام باشندوں نے مل کر کام کیا ہے۔ ہم تمام نے مل کر دہلی کو دنیا میں کامیابی کاماڈل دیا ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران دہلی حکومت نے لاکھوں لوگوں کو کھانا دستیاب کرایا ہے۔ مفت راشن تقسیم کیا گیا اور یہاں پھنسے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر تک پہنچنے کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب کرایاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details