اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arvind Kejriwal Press Conference 'مرکزی حکومت، دہلی کے تعلیمی انقلاب سے خوفزدہ' - کیجریوال کا دہلی ماڈل

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ آج دنیا نے مان لیا ہے کہ منیش سسودیا دہلی اور ملک کے نہیں بلکہ دنیا کے بہترین وزیر تعلیم ہیں۔ اس لیے سی بی آئی کے ذریعہ انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔

'مرکزی حکومت، دہلی کے تعلیمی انقلاب سے خوفزدہ ہے'
Etv Bharat 'مرکزی حکومت، دہلی کے تعلیمی انقلاب سے خوفزدہ ہے'

By

Published : Aug 19, 2022, 3:26 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے گھر پر سی بی آئی کے چھاپے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس دن امریکی اخبار میں سسودیا کی تصویر شائع ہوئی۔ اسی دن سی بی آئی نے چھاپہ مارا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہلی کے تعلیمی انقلاب سے خوفزدہ ہے۔ اس لیے وہ سی بی آئی کے ذریعے ڈرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ہمیں بھارت کو بہت آگے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو دنیا کا نمبر ایک ملک بنانے کے لئے ایک ساتھ آنا ہے۔ اس مشن میں شامل ہونے کے لیے 9510001000 پر مس کال کریں۔ ہمیں ملک کے 130 کروڑ لوگوں کو جوڑنا ہے۔ کیجریوال نے نیویارک ٹائمز میں دہلی کے تعلیمی نظام اور اس میں منیش سسودیا کی شائع شدہ تصویر پر کہا کہ آج دنیا نے مان لیا ہے کہ منیش سسودیا دہلی اور ملک کے نہیں بلکہ دنیا کے بہتر تعلیم کے وزیر ہیں۔ اس لیے سی بی آئی کے چھاپے مار کر انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

CBI Raid at Manish Sisodia Residence منیش سسودیا کے گھر پہنچی سی بی آئی کی ٹیم

اروند کیجریوال نے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کی رہائش گاہ پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے چھاپے کے بعد ایک ٹویٹ میں مرکزی حکومت کی سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہلی کے تعلیم و صحت کے ماڈل کا ذکر کر رہی ہے۔ لیکن یہ اسے روکنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے دہلی کے صحت اور تعلیم کے وزراء کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ملک میں 75 سال میں جس نے بھی اچھا کام کرنے کی کوشش کی اسے روکا گیا۔ اسی لیے ملک ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے۔ہم دہلی کے اچھے کاموں کو روکنے نہیں دیں گے۔

اس سے قبل منیش سیسودیا نے ٹویٹ کرکے سی بی آئی کے چھاپے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ "سی بی آئی آ گئی ہے۔ اس کا استقبال ہے۔ ہم انتہائی ایماندار ہیں۔ لاکھوں بچوں کے مستقبل بنانے میں مصروف ہیں۔ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں اچھے کام کرنے والوں کو اسی طرح ہراساں کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک ابھی تک نمبر ون نہیں بن سکا"۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details