اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wrestlers Protest کیمرے کے سامنے رو پڑیں ونیش پھوگاٹ، کہا اگر ہمیں مارنا چاہتے ہیں تو مارڈالیں۔۔۔ - سومناتھ بھارتی سمیت کئی افراد کو حراست میں

جنتر منتر پر پہلوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پولیس کے مطابق عاپ لیڈر سومناتھ بھارتی بغیر اجازت کے احتجاجی مقام پر فولڈنگ بیڈ لائے تھے، جس کی پولس نے مخالفت کی جس کی وجہ سے تصادم ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ایک پہلوان کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔

پہلوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ
پہلوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

By

Published : May 4, 2023, 8:17 AM IST

Updated : May 4, 2023, 1:28 PM IST

پہلوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

نئی دہلی: دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دینے والے پہلوانوں اور پولیس کے درمیان جھگڑے اور الجھنے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں کافی شور سنائی دے رہا ہے۔ دوسری طرف پہلوانوں کا الزام ہے کہ دہلی پولیس کے کچھ سپاہیوں نے پہلوانوں کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور ایک سپاہی نے نشے کی حالت میں ساتھی پہلوان کو ڈنڈے سے مارا ہے۔ اس میں ایک پہلوان کے سر پر بھی چوٹ آئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

رات گئے میڈیا سے بات چیت کے دوران ونیش پھوگاٹ کیمرے کے سامنے رو پڑیں۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ ''اگر آپ ہمیں مارنا چاہتے ہیں تو مار ڈالو، ہم اس طرح کی تذلیل نہیں برداشت کر سکتے۔" انہوں نے مزید کہا کہ۔ "کیا ہم نے یہ دن دیکھنے کے لیے ملک کے لیے تمغے جیتے؟ کیا ہر مرد کو عورتوں کے ساتھ زیادتی کا حق ہے؟ بندوقیں پکڑے ہوئے یہ پولیس والے ہمیں مار سکتے ہیں۔‘‘

جنتر منتر پر رات گئے اس ہنگامے کی کئی سیاسی جماعتوں نے ٹویٹر پر مذمت کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما سومناتھ بھارتی نے ٹویٹ کیا کہ کیونکہ برسات کے موسم میں خواتین پہلوانوں کو فولڈنگ چارپائیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ پولیس انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ میں نے بھی خواتین پہلوانوں کا ساتھ دیا اور مجھے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور مجھے مندر مارگ تھانے لے جایا جا رہا ہے۔

پہلوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

عاپ کے کئی بڑے لیڈروں نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو میں پہلوان یہ کہتے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں کہ آج کی بارش سے ہمارے گدے گیلے ہو گئے ہیں جس کے بعد ہم نے اندر بچھانے کے لیے لکڑی کی کچھ چارپائیاں منگوائی ہیں۔ پولیس نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور پہلوانوں سے بدتمیزی کی۔ ویڈیو میں بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ بھی نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی پہلوان بھی پولیس پر کئی سنگین الزامات لگاتے نظر آرہے ہیں۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی برساتی کوٹ تقسیم کرنے جنتر منتر پہنچ رہے تھے۔ یہ ہنگامہ رات دیر گئے جنتر منتر پر ہوا۔ دہلی پولیس کے تھری اسٹار جوانوں پر بھی خواتین پہلوانوں کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا جا رہا ہے اور ویڈیو میں کئی خواتین ریسلرز بھی روتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ پہلوانوں کا الزام ہے کہ دہلی پولیس کے اہلکاروں نے انہیں لاٹھیوں سے پیٹا۔ تاہم یہ پورا واقعہ جنتر منتر پر رات دیر گئے دیکھا گیا۔ پہلوانوں کی جانب سے دہلی پولیس کے جوانوں پر تمام سنگین الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ وہیں رات کے ہنگامے کے بعد جنتر منتر پر پولیس سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Wrestler Protest شاہیں باغ کی خواتین نے پہلوانوں کے احتجاج کی حمایت کی

پہلوان بجرنگ پونیا کا بیان: بجرنگ پونیا نے کہا کہ ہمیں پورے ملک کی حمایت کی ضرورت ہے۔ سب کو دہلی آنا چاہیے۔ پولیس ہمارے خلاف طاقت کا استعمال کر رہی ہے اور خواتین کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے اور برج بھوشن کے خلاف کچھ نہیں کر رہا ہے۔

ڈی سی پی پرناو تایل کا ردعمل: ڈی سی پی پرنو طائل نے کہا کہ جنتر منتر پر پہلوانوں کی ہڑتال کے دوران، عاپ لیڈر سومناتھ بھارتی بغیر اجازت کے احتجاج کے مقام پر فولڈنگ بیڈ لائے تھے۔ جب ہم نے انکار کیا تو پہلوان مشتعل ہوگئے اور ٹرک سے بستر لینے کی کوشش کی۔ اس کے بعد معمولی جھگڑا ہوا اور سومناتھ بھارتی کو 2 دیگر افراد کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔

Last Updated : May 4, 2023, 1:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details