دارالحکومت دہلی میں اندراگاندھی ایئرپورٹ پر (آئی جی آئی) سکیورٹی چیکنگ کے دوران سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے ایک بھارتی شہری کو 45 لاکھ غیرملکی کرنسی کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
غیرملکی کرنسی کے ساتھ ایک شخص گرفتار سی آئی ایس ایف نے اس شخص کو گرفتار کرنے کے بعد کسٹم ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا، جبکہ سی آئی ایس ایف نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے شخص کا نام مرادعالم ہے، جو دبئی جارہا تھا۔
سی آئی ایس ایف نے کہا کہ شک کی بنیاد کی جانچ کی گئی جس کے بعد مسافر کے پاس سے برآمد ہوئی غیرملکی کرنسیوں کو ضبط کرلیا گیا۔
غیرملکی کرنسی کے ساتھ ایک شخص گرفتار واضح رہے کہ سی آئی ایس ایف نے شک کی بنیاد پر ہی مسافر کو پریمبارکمینٹ چیکنگ کے دوران روک لیا گیا اور ممراد عالم کا بیگ چیک کیا گیا، جس میں سے دو لاکھ 22 پانچ سو سعودی ریال، 1500 قطری ریال، 1200 کویت دینار، 300 اومنی ریال، اور 1800 یورو برآمد کیے گئے، جو مسافر کے کھانے پینے کے سامان میں پوشیدہ کیا گیا تھا۔
سی آئی ایس ایف نے 45 لاکھ کی غیرملکی کرنسی کے ساتھ دبئی جارہے ایک شخص کو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سکیورٹی کا دعویٰ ہے کہ پوچھ گچھ میں مرادعالم نے کوئی ٹھوس دستاویزات نہ دکھا سکا، جس کے بعد سی آئی ایس ایف نے اس معاملے کو اپنے سینیئر کسٹم ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا۔
کسٹم ڈپارٹمنٹ نے غیر ملکی کرنسیوں کو ضبظ کرکے مرادعالم کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید تفصیلات کا ابھی بھی انتظار ہے۔