کولکتہ،:نئی دہلی کی جانب سے سورس کنٹرول پر یقین دہانی کے بعد چین نے سی فوڈ کی دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کی کوشش میں 99 سی فوڈ پروسیسنگ ایکسپورٹ یونٹس کی معطلی ختم کر دی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق دسمبر 2020 سے چین کی طرف سے ہندوستان کے کل ملاکر 110 یونٹس کی معطلی ختم کرانے کی سمت میں میرین پراڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے) کی مسلسل کوششیں بہت اہم رہی ہیں۔ ایم پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈی وی سوامی نے جمعرات کو کہا کہ 14 فروری کو ختم ہونے والی 99 سی فوڈ پروسیسنگ یونٹس کی معطلی سے اگلے مالی سال میں ہندوستان کی سمندری مصنوعات کی برآمدات میں پانچ سے 10 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:Food Processing Enterprises گاندربل میں فوڈ پروسیسنگ انٹر پرائیزز کے تعلق سے ورکشاپ منعقد