اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا سعد کو عوامی مقامات پر دیکھا گیا - مولانا سعد ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے غائب

حضرت نظام الدین میں واقع مرکز معاملے میں مولانا سعد پر ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے وہ عوامی مقامات میں نہیں دیکھے جارہے تھے۔ پہلے انہوں نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا تھا۔ جس کے بعد وہ اپنے وکیل کے ساتھ دہلی پولیس کے خصوصی سیل میں حاضر ہوئے تھے جہاں ان سے تفتیش کی گئی تھی۔

مولانا سعد
مولانا سعد

By

Published : Jun 13, 2020, 4:26 PM IST

جمعہ کی دوپہر کو تقریباً 75 روز کے بعد مولانا سعد کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں مولانا سعد کی تصویر بھی قید ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مولانا سعد سے ایک بار پھر کرائم برانچ پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ لیکن ان کے خلاف جاری تفتیش میں انہوں نے پورا تعاون کیا ہے اس لیے ان پر الگ سے کسی طرح کی انکوائری کا امکان نہیں ہے۔

دیکھیں ویڈیو

یہاں بتا دیں کہ نظام الدین واقع مرکز سے 2362 تبلیغی جماعت کے اراکین جن میں کئی غیر ملکی بھی تھے ایک اجتماع میں شرکت کے بعد پھنس گئے تھے۔ یہ تمام افراد ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث مرکز سے باہر نہیں نکل پائے تھے۔

علاج کے دوران تبلیغی جماعت کے چند اراکین کی موت ہوگئی تھی ہوئی جماعتی افراد کی موت کے باعث ان پر غیر ارادتًا قتل کی دفعہ بھی جوڑ دی گئی تھی۔ جس کے بعد مولانا سعد کرائم برانچ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details