اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی چدمبرم نے سپریم کورٹ میں داخل کی ضمانت کی عرضی - ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا

آئی این ایکس معاملہ میں پی چدمبرم نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔ پی چدمبرم نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا پی چدمبرم کی عرضی لسٹ کرنے کے لیے سی جے آئی رنجن گوگوئی کے پاس بھیجا جائے گا۔

پی چدمبرم نے سپریم کورٹ میں داخل کی ضمانت کی عرضی

By

Published : Oct 3, 2019, 1:41 PM IST

ائی این ایکس معاملہ میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔ چدمبرم نے اپنی عرضی پر سپریم کورٹ سے جلد سنوائی کی مانگ کی۔

پی چدمبرم نے سپریم کورٹ میں داخل کی ضمانت کی عرضی

پی چدمبرم کی طرف سے کپل سبل نے جمع کے روز سنوائی کی مانگ کی ہے۔ جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ سی جے آئی طئے کریں گے کہ جمع کے روز معاملہ کی سنوائی ہوگی یا نہیں۔

جسٹس رمنا نے معاملہ کو لسٹ کرنے کے لئے سی جے آئی کے پاس بھیج دیا ہے۔ بتادیں کہ دہلی ہائی کورٹ نے چدمبرم کو ضمانت دینے سے انکار کر دیاتھا۔ چدمبرم نے اسی فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔


بتادیں کہ دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملہ میں ان کی ضمانت کی عرضی خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ جانچ آخری مرحلے میں ہے اور اس بات سے انکار نہیں کیا جا ستکا کہ وہ گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پی چدمبرم کو سی بی آئی نے 21 اگست کو گرفتار کیاتھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details