اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھٹھ پوجا، کیجریوال نے ایل جی سے اجازت طلب کی - دہلی کی خبریں

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا کووڈ 19 گزشتہ تین ماہ سے دہلی میں کنٹرول میں ہے۔ میرا خیال ہے کہ کووڈ 19 گائڈ لائن کا پورا خیال رکھتے ہوئے چھٹھ پوجا کو منانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

چھٹھ پوجا، کیجریوال نے ایل جی سے اجازت طلب کی
چھٹھ پوجا، کیجریوال نے ایل جی سے اجازت طلب کی

By

Published : Oct 14, 2021, 5:45 PM IST

چھٹھ تقریبات کے انعقاد کو لے کر دہلی میں سیاست تیز ہوتی جارہی ہے۔

پچھلے دن تک، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، جنہوں نے کورونا پروٹوکول اور انفیکشن کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے چھٹھ پروگرام کا اہتمام کرنے سے انکارکردیا تھا، لیکن اب وہی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھ کر چھٹھ تقریبات کو پبلک مقامات پر منعقد کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

چھٹھ پوجا، کیجریوال نے ایل جی سے اجازت طلب کی

یہ خط اس وقت آیا ہے جب بی جے پی کے رکن پارلیمان منوج تیواری نے گزشتہ روز دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک خط لکھا تھا جس میں ان پر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔انہوں نے دیگر بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ مظاہرہ بھی کیا تھا، جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔

جمعرات کو دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو لکھے گئے خط میں کہا کہ دہلی کے لوگ ہر سال چھٹھ پوجا بڑے عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔ یہ تہوار ہماری ویدک آریائی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔

کوویڈ 19 گزشتہ تین ماہ سے دہلی میں کنٹرول میں ہے۔ میرا خیال ہے کہ کوویڈ 19 گائڈ لائن کا پورا خیال رکھتے ہوئے چھٹھ پوجا کو منانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی ہائی کورٹ بم بلاسٹ معاملے میں مشتبہ عسکریت پسند کا نیا انکشاف

خط میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اتر پردیش ، ہریانہ اور راجستھان جیسی ریاستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں بھی مناسب حفاظتی پابندیوں کے ساتھ چھٹ پوجا منانے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو چاہیے کہ وہ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی میٹنگ بلائیں اور چھٹھ پوجا کی تقریبات کو جلد سے جلد منعقد کرنے دیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ڈی ڈی ایم اے نے چھٹ کے عوامی تقریبات پر پابندی عائد کی تھی۔تاہم ، بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی حکومت پر مسلسل حملہ آور تھی۔ بی جے پی کے صدر آدیش گپتا سمیت دہلی کے دیگر رہنماؤں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر مظاہرہ کیا ، جس میں بی جے پی کے رکن پارلیمان منوج تیواری بھی زخمی ہوئے۔

گزشتہ روز منوج تیواری نے اروند کیجریوال کو ایک خط لکھا تھا جس میں ان سے چھٹ منانے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ ساتھ ہی بی جے پی نے منظوری نہ ملنے کے باوجود تقریب منعقد کرنے کی وارننگ دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details