اردو

urdu

ETV Bharat / state

چنئی کسٹم ٹیم نے 3 کلو سونا ضبط کیا

چنئی ایئر کسٹم کی ٹیم نے تین مختلف معاملات میں 24 کیرٹ کا 3 کلو 150 گرام سونا ضبط کیا ہے جس کی قیمت 1 کروڑ 64 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ ان تینوں معاملات میں 2 افراد کو کسٹم افسرران نے گرفتار کیا ہے جبکہ باقی لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

چنئی کسٹم ٹیم نے 3 کلو زائد سے سونا ضبط کیا
چنئی کسٹم ٹیم نے 3 کلو زائد سے سونا ضبط کیا

By

Published : Oct 9, 2020, 7:46 AM IST

دہلی سے کسٹم ترجمان نے بتایا کہ پہلے معاملے میں کسٹم حکام کو موصولہ اطلاع کی بنیاد پر دبئی سے آنے والے ہوائی جہاز کی نشست کے نیچے سے 928 گرام سونا برآمد کیا۔ اس کے ساتھ ہی اسی طیارے سے آئے ایک مسافر کے پاس کسٹم 169 گرام سونا برآمد کیا۔ اس معاملے میں برآمد ہوئے مجموعی سونے کی مالیت 57 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

چنئی کسٹم ٹیم نے 3 کلو زائد سے سونا ضبط کیا

وہیں دوسرے معاملے میں دبئی سے 4 مسافروں کو کسٹم حکام نے ایکزٹ گیٹ پر پکڑا، جنہوں نے 11 بنڈل چھپا رکھے تھے۔ کسٹم حکام نے ان چاروں سے مجموعی طور پر 1 کلو 200 گرام سونا برآمد کیا جس کی قیمت 61 لاکھ 50 ہزار بتائی جاتی ہے، اس معاملے میں کسٹم حکام نے 2 مسافروں کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نفسیاتی مریضوں کے ساتھ سنجییدگی کی ضرورت ہے: گہلوت

تیسرے معاملے میں کسٹم حکام نے مسافروں کو پکڑا جن سے مجموعی طور پر 858 گرام سونا برآمد ہوا تھا۔ بازیاب ہوئے سونے کی قیمت 45 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں بھی کسٹم آفیسر کے ذریعہ پانچ مسافروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

کسٹمز ایکٹ 1962 کے سیکشن 110 کے تحت کسٹم حکام نے تینوں معاملوں میں برآمد شدہ مجموعی طور پر 3 کلو 150 گرام سونا ضبط کیا ہے۔ جبکہ 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ باقی مسافروں سے ابھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details