اردو

urdu

By

Published : Apr 7, 2021, 9:06 PM IST

ETV Bharat / state

11 اپریل سے تمام دفاتر میں کووڈ ویکسین سینٹر قائم کریں گے

ملک بھر میں 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کےلیے کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جبکہ حکومت نے نجی و سرکاری دفاتر میں بھی کووڈ ویکسین سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Centre to Allow COVID-19 Vaccination at Workplaces From 11 April
11 اپریل سے تمام دفاتر میں کوویڈ ویکسین سینٹر قائم کام کریں گے

بھارت میں ایسے دفاتر جہاں ایک سو سے زیادہ ملازمین ہوں گے وہاں 11 اپریل سے کورونا ٹیکہ کاری کےلیے مرکز قائم کئے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن کے مطابق دفاتر میں قائم کئے جانے والے کوویڈ ویکسین سینٹرز پر صرف 45 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین کو ہی ٹیکہ دیا جائے گا جبکہ ان مراکز پر ملازمین کے اہل خانہ کے علاوہ کوئی بھی بیرونی شخص ٹیکہ لینے کا اہل نہیں ہوگا۔

دفاتر میں قائم کوویڈ ویکسین سینٹر پر ٹیکہ لینے کےلیے ملازمین کو، کو۔ون پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا۔ پہلی اور دوسری خوراک میں یکسانیت کےلیے ایسے مراکز پر ایک ہی قسم کی ویکسین دی جائے گی۔

ملک بھر میں گذشتہ یکم اپریل سے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو کورونا ویکسین دی جارہی ہے۔ اب 45 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی شخص کسی بھی سرکاری یا نجی صحت مرکز میں ٹیکہ لگا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details