اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی میں مرکزی حکومت نے 169 ریپڈ ٹیسٹ مراکز کھولے'

بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش سنگھ ورما نے ٹویٹ کرکے معلومات دی ہیں کہ دہلی میں مرکزی حکومت نے 169 ریپڈ ٹیسٹ مراکز کھولے ہیں۔ جس میں صرف مغربی لوک سبھا میں 45 مراکز کھولے گئے ہیں۔

'دہلی میں مرکزی حکومت نے 169 ریپڈ ٹیسٹ مراکز کھولے'
'دہلی میں مرکزی حکومت نے 169 ریپڈ ٹیسٹ مراکز کھولے'

By

Published : Jun 19, 2020, 8:33 PM IST

دارالحکومت دہلی میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے درمیان مغربی دہلی کے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش سنگھ ورما نے ٹویٹ کرکے اہم معلومات دی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں حکومت ہند نے 169 ریپڈ ٹیسٹ مراکز کھولے ہیں۔ پرویش ورما نے بتایا کہ ان ریپڈ ٹیسٹ مراکز میں 45 مراکز مغربی لوک سبھا میں کھولے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج مای پور ، رگھوبیر نگر ، کھیالہ ، چوکھنڈی، وشنو گارڈن کا دورہ کیا اور ورکنگ ٹیم سے بات کی۔ اس کے ساتھ ہی ضلعی مجسٹریٹ کو آنے والی خامیوں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں پرویش ورما نے کہا تھا کہ مادی پور میں صبح سے لے کر اب تک تقریباً 35 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، جس میں صرف 3 مریض کورونا مثبت بپائے گئے۔ مرکزی حکومت نے دہلی میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جو کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details