اردو

urdu

ETV Bharat / state

Celebration In AAP Officeعام آدمی پارٹی کی ایم سی ڈی انتخابات میں کامیابی پر جشن کا ماحول - قومی دارالحکومت دہلی

سال 2017 کے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی نے 270 سیٹوں میں سے 181 پر کامیابی حاصل کی تھی اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے 48 اور کانگریس نے 27 اور بی جے پی نے 53 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔Celebration In AAP Office

عام آدمی پارٹی کی ایم سی ڈی انتخابات میں کامیابی پر جشن کا ماحول
عام آدمی پارٹی کی ایم سی ڈی انتخابات میں کامیابی پر جشن کا ماحول

By

Published : Dec 12, 2022, 9:10 PM IST

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں ہوئے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے اس انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 15 سال سے ایم سی ڈی میں قابض بی جے پی کو شکست دے کر کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔Celebration In AAP Office After Landslide Victory In MCD Election

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے راوز اوینیو میں واقع عام آدمی پارٹی کے صدر دفتر پر کامیابی کا جشن منا رہے لوگوں سے بات کی اور ان کے تاثرات معلوم کرنے کی کوشش کی جس میں لوگوں نے بتایا کہ کیجریوال سرکار سے ہمیں پوری امید ہے کہ وہ اپنے تمام وعدوں پر کھرا اترے گی کیونکہ کیجریوال سرکار نے اس سے قبل بھی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے تمام وعدوں کو پائے تکمیل تک پہنچایا تھا۔

عام آدمی پارٹی کی ایم سی ڈی انتخابات میں کامیابی پر جشن کا ماحول

لوگوں کا کہنا تھا کہ ایم سی ڈی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے یہ بالکل صحیح وقت ہے اب دہلی کو اروند کیجریوال کی رہنمائی میں صاف ستھرا بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:AAP National Party گجرات کے لوگوں نے عآپ کو قومی پارٹی بنا دیا، کیجریوال

خبر لکھے جانے تک 130 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی اپنی کامیابی حاصل کرچکی ہے وہیں بی جے پی نے 99 اور کانگریس نے 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہے۔ دہلی میں ایم۔سی ڈی انتخابات میں 250 نشستوں کے لیے چار دسمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی اور ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے شروع ہوئی، ایم سی ڈی الیکشن کے لیے اس بار 1349 امیدوار اپنی قسمت آزمانے میدان میں اترے تھے۔

غور طلب ہے کہ سال 2017 کے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی نے 270 سیٹوں میں سے 181 پر کامیابی حاصل کی تھی اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے 48 اور کانگریس نے 27 اور بی جے پی نے 53 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔Celebration In AAP Office After Landslide Victory In MCD Election

ABOUT THE AUTHOR

...view details