پریم نگر علاقے میں چند بائک سوار بد معاشوں نے پہلے ایک شخص کا گلا دبا کر اسے بے ہوش کیا اور اس کے پاس سے موبائیل فون ، دس ہزار روپئے کی نقدی کے ساتھ ساتھ کئی اہم سامان بھی لے کر فرار ہوگئے۔ حالانکہ یہ پوری واردات سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگئی۔
متاثرہ شخص کا نام انوج ہے جو کہ پیشے سے اسکول بس ڈرائیور ہے اور وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ پریم نگر علاقہ میں رہائش پذیر ہے۔ انوج اپنے علاقے میں ہی واقع اسکول کی بس کھڑی کرنے کے بعد اپنے گھر جارہا تھا تب ہی ایک بائک پر سوار تین بد معاش پیچھے کی جانب سے آئے اور انھوں نے انوج کا گلا دباکر اسے بےہوش کردیا۔
لوٹ کی واردات کیمرے میں قید سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے بد معاشوں نے 30 سالہ انوج کا گلا دبایا ہوا ہے اور اسی دوران پیچھے سے ایک بد معاش پیچھے سے آکر انوج کی جیب سے موبائیل اور روپئے لوٹتا ہے اور پھر وہ کر فرار ہوجاتے ہیں۔
حیران کردینے والی بات یہ رہی کہ ایسا بھی نہیں تھاکہ سڑک بالکل سنسان تھی لوگوں کی آمد و رفت اس راستے سے جاری تھی لیکن کسی نے بھی نہ ہی انوج کی مدد کی اور نہ ہی اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
اور بعد میں انوج نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی، پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔