سائبر سٹی گروگرام میں کشمیری نوجوان کی پٹائی کے معاملے میں پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے۔ ویڈیو میں کچھ نامعلوم نوجوان کشمیری نوجوان کا پیچھا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ معاملہ گزشتہ 19 اگست کی رات کا ہے جب کشمیری نوجوان اپنے گھر واپس جارہا تھا۔ پھر کچھ نامعلوم نوجوانوں نے اس کی پٹائی کردی۔
کشمیری نوجوان کی پٹائی کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگیا - گروگرام پولیس کے افسران
ہریانہ کے گروگرام ضلع میں ایک کشمیری نوجوان کی پٹائی کے معاملے میں اب سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگیا ہے۔ ویڈیو میں کچھ نامعلوم نوجوان متاثر نوجوان کا پیچھا کرتے نظر آرہے ہیں۔
اس معاملے میں پولیس نے متاثرہ طارق بٹ کی شکایت پر نامعلوم نوجوانوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ متاثرہ نوجوان سیکٹر 44 میں واقع پالیسی بازار کمپنی کے کارپوریٹ آفس میں فائننشیل ایڈوائز کے عہدے پر کام کررہا ہے۔ نوجوان پر جمعرات کی رات حملہ کیا گیا۔
متاثرہ نوجوان نے پولیس میں شکایت کرکے بتایا تھا کہ جمعرات کی رات 8 بجے کے قریب 12 نامعلوم افراد نے اس پر حملہ کیا۔ اس معاملے میں جمعہ کو گروگرام پولیس کے افسران نے نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اب پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے۔ فی الحال، گروگرام پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔