دہلی تشدد کی وجہ سے دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا کی جانب سے سی بی ایس ای سے درخواست کی تھی کہ طلبا، والدین اور عملے کو کسی بھی طرح سے تکلیف نہ ہو اس لیے ان علاقوں کی صورتحال کی وجہ سے امتحانات ملتوی کر دیے جائیں۔
حالات کو دیکھتے ہوئے سی بی ایس ای کی جانب سے شمال مشرقی دہلی میں 28 اور 29 فروری کو ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔