پولس ذرائع کے حوالے سے مظاہرے کے دوران ہوئے تشدد میں جامعہ نگر اور نیوفرینڈز کالونی پولس تھانے میں دنگا بھڑکانے، آگ زنی اور حکومت کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ مسٹر خان کے خلاف جامعہ نگر تھانے میں معاملہ درج کیا گیاہے۔
جامعہ تشدد میں کانگریس کے سابق رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج - آصف محمد خان
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کے خلاف اتوار کو جامعہ علاقے میں ہوئے پرتشدد جھڑپوں میں کانگریس کے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
مسٹر آصف محمد خان کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ جامعہ نگر کے ایس ایچ او یہاں کے رہائشیوں میں دہشت پھیلارہےہیں۔ مسٹر خان نے اس ویڈیو میں کہاہے کہ ایس ایچ او صاحب پندرہ ہزار پولس کی دھمکی نہ دیں یہاں پانچ لاکھ مسلمان رہتے ہیں۔
پولس نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کےخلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اردگرد کے علاقوں میں ہوئے آگ زنی اور پتھراؤ سمیت تشدد پسندانہ واقعات کے سلسلے میں 10 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اس میں کوئی بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ کا طالب علم نہیں ہے۔ گرفتار کئے گئے سبھی لوگ مجرمانہ پس منظر رکھتے ہیں۔