اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیچر پر پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج - ریاضی ٹیچر

قومی دارالحکومت دہلی کے نواحی علاقے نوئیڈا کے ایک نجی اسکول میں ٹیچر نے ایک کمسن طالبہ کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ جس کے بعد ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پاسکو ایکٹ

By

Published : Aug 1, 2019, 11:49 PM IST

اسکول کی پرنسپل نے ملزم ٹیچر کو معطل کردیا اور ساتھ ہی کوتوالی سیکٹر -49 میں ملزم کے خلاف پا سکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

استاد کی مسلسل غلط حرکت سے پریشان طالبات نے اس کی شکایت کلاس ٹیچر سے کی تھی۔ اس کے بعد اسکول کونسلر نے طالبات سے بات کی تو ملزم استاد کی کرتوت سامنے آ گئی۔

پولیس کے مطابق، کوتوالی سیکٹر -49 واقع ایک سیکٹر میں چل رہے ایک نجی اسکول میں ملزم استاد نیرج گنگوار ریاضی پڑھاتا تھا۔ 17 جولائی کو 7ویں جماعت کی دو طالبات نے کلاس ٹیچر سے شکایت کی کہ نیرج گزشتہ کئی دنوں سے دونوں کم سن لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکت کر رہا ہے۔

کلاس ٹیچر نے معاملے کی جانکاری اسکول کونسلر اور والدین کو دیں، جس کے بعد کونسلر نے جب دونوں طالبات سے بات کی تو یہ بات درست ثابت ہوئیں۔
طالبات کے گھر والوں نے بھی اسکول پرنسپل سے ریاضی کے استاد کے خلاف تحریری شکایت دی۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسکول پرنسپل نے ملزم کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

اس کے بعد خود پرنسپل نے سیکٹر -49 تھانے میں شکایت دی جس کی بنیاد پر پاسکو ایکٹ اور چھیڑ چھاڑ کی دفعات میںمیں مقدمہ درج کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details