اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی جامع مسجد پر خواتین کا احتجاج - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلسل ملک گیر احتجاج ہو رہے ہیں۔ اس احتجاج میں طلبا، خواتین اور بزرگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

دہلی جامع مسجد پر خواتین کا احتجاج
دہلی جامع مسجد پر خواتین کا احتجاج

By

Published : Jan 9, 2020, 8:13 AM IST

ایسی ہی ایک شروعات دارالحکومت دہلی کے پرانی دہلی علاقہ سے بھی کی گئی ہے جس میں خواتین، بزرگ، طلبا اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دہلی جامع مسجد پر خواتین کا احتجاج، دیکھیں ویڈیو

یہ کینڈل مارچ پرانی دہلی کے لال کنواں سے شروع کیا گیا اور اس کا اختتام شاہی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر ہوا۔

اس کینڈل مارچ میں مختلف یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے والے پرانی دہلی کے طلبا شامل ہیں، جو فصیل بند شہر کے عوام کے درمیان شہریت ترمیمی قانون، این آر سی، این پی آر سے متعلق بیداری مہم چلا رہے ہیں۔

دہلی جامع مسجد پر خواتین کا احتجاج

اس پرامن کینڈل مارچ میں ہزاروں گھریلو خواتین نے شرکت کی اور اپنے غصہ کا اظہار کیا۔

دہلی جامع مسجد پر خواتین کا احتجاج

اس دوران ہاتھ میں موم بتی لیے خواتین نے ترانہ ہند گایا اور حکمراں جماعت کے خلاف بھی جم کر نعرے لگائے حالانکہ اس سے قبل جب طلبا نے کینڈل مارچ نکالا تھا تب پولیس کے ذریعہ انہیں ڈرانے کی مبینہ طور پر کوشش کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details