اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم دانشوروں کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرےگا - CAA row: Muslim leaders, clerics to meet PM Modi, Amit Shah

قومی دار الحکومت دہلی میں ائمہ اور مسلم دانشوروں پر مشتمل ایک وفد جلد وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔

CAA row: Muslim leaders, clerics to meet PM Modi, Amit Shah
سی اے اے: مسلم دانشوروں کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرےگا

By

Published : Dec 31, 2019, 7:43 PM IST

امام آرگنائزیشن آف انڈیا کے چیف امام عمیر الیاسی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ شہریت قانون کے خلاف احتجاجیوں کے درد کا اظہار کرنے کےلیے مسلم دانشوران کا ایک وفد وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرے گا۔

سی اے اے: مسلم دانشوروں کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرےگا

امام عمیر الیاسی نے شہریت قانون سے اختلاف پر کوئی بات نہیں کہی تاہم انہوں نے متنازعہ قانون کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو جمہوریت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی آواز کو وزیراعظم تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔

دلچسپ بات یہ رہی کہ امام عمیر نے پرتشدد احتجاج اور پولیس کی بربریت پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی حالات رونما ہورہے ہیں اس سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔

عمیر الیاسی نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کچھ نہ کچھ حل نکلنے کی امید کا اظہار کیا۔

واضح ہو کہ عمیر الیاسی نے متنازعہ شہریت قانون کے خلاف ہورے کسی بھی مظاہرے شرکت نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے سی اے اے کے خلاف کوئی بیان جاری کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details