اردو

urdu

ETV Bharat / state

MIM Delhi President Kaleemul Hafeez: سی اے اے کو واپس لینا ہی ہوگا - AIMIM Delhi President Kaleemul Hafeez

دہلی مجلس اتحاد المسلمین کے صدرکا کہنا ہےکہ اگر سرکار اپنے رویے میں تبدیلی لانا چاہتی ہے تو اسے فوری طور پر شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینا چاہیے، کیونکہ اس ظالمانہ قانون کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی جان گئی ہے اور کروڑوں لوگوں کی شہریت پر تلوار لٹکی ہوئی ہے۔

سی اے اے کو واپس لینا ہی ہوگا'
سی اے اے کو واپس لینا ہی ہوگا'

By

Published : Nov 20, 2021, 10:01 PM IST

زرعی قوانین کو واپس لینے کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کو مرکزی حکومت کب واپس لے گی؟ اس بات کو اسد الدین اویسی نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا اور اب مجلس کے دہلی صدر کلیم الحفیظ نے بھی رکھا ہے۔

CAA must be withdrawn:'سی اے اے کو واپس لینا ہی ہوگا'

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کلیم الحفیظ نے کہا کہ 7 سو کسانوں کی شہادت کے بعد مودی حکومت کو ہوش آیا کہ زرعی قوانین کو واپس لیا جائے، ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن شہریت ترمیمی قانون سے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں پر اثر پڑے گا۔ انھوں نے سوال کیا کہ حکومت اسے کب واپس لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Twitterati ask Modi Govt: ٹویٹر صارفین کا مودی سے سوال، کیا اگلا فیصلہ اب دفعہ 370 ؟

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سرکار اپنے رویے میں تبدیلی لانا چاہتی ہے تو اسے فوری طور پر شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینا چاہیے کیونکہ اس ظالمانہ قانون کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی جان گئی ہے اور کروڑوں لوگوں کی شہریت پر تلوار لٹکی ہوئی ہے۔

کلیم الحفیظ نے مزید کہا کہ اب تک مودی حکومت کی شناخت ایک ایسی حکومت کی تھی جو اپنے فیصلے واپس نہیں لیتی، تاہم اب جب کہ کسانوں کے آگے مودی حکومت نے اپنے گھتنے ٹیک دیے ہیں تو اب شہریت ترمیمی قانون کو بھی ہم بنا واپس کروائے اس جنگ کو روکنے نہیں دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details