اردو

urdu

ETV Bharat / state

آم کی خرید کے لیے سب ٹراپیکل ایپ

بہترین آم کی خرید کے لیے مرکزی سب ٹراپیکل باغبانی انسٹی ٹیوٹ نے ’سب ٹراپیکل‘موبائل ایپ بنایا ہے جو کسانوں اور عام لوگوں کھے لیے فائدے مند ہے۔

buying mango with trapica app
آم کی خرید کے لیے سب ٹراپیکل ایپ

By

Published : Jun 10, 2020, 10:44 PM IST

اترپردیش کے ملیح آباد کے باغوں سے بہترین آم براہ راست شہروں میں گاہکوں تک ایک موبائل ایپ کی مدد سے پہنچایا جاسکتا ہے۔ ایپ کے ذریعہ گاہک منچاہے بہترین آم خرید سکیں گے اور کسان بھی اپنی فصلوں کی معلومات مہیا کرکے مناسب قیمت وصول کر سکیں گے۔

مرکزی سب ٹراپیکل باغبانی انسٹی ٹیوٹ ،لکھنؤ کے ڈائریکٹر شیلیندر راجن کے مطابق اس سے بچولیوں کے ذریعہ لئے جانے والے منافع کا فائدہ کسان اور گاہک دونوں کو ہی ہوگا۔ یہ باغبانی سے جڑے چھوٹی کاروباروں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرےگا۔خواتین اور چھوٹی سطح پر ویلیو ایڈڈ اشیا بنانے والے تاجروں کو یہ مختلف قسم کے مصنوعات کو فروخت کرنے میں مدد مہیا کرےگا۔اس ایپ کے ذریعہ پھلوں اور سبزیوں کا ہی کاروبار نہیں ہوگا بلکہ کئی دیگر اشیا جو کسانوں کے ذریعہ پیدا کی جاتی ہیں ،مہیا کرائی جائیں گی۔

کسانوں کا کافی وقت کھیتی باڑی کے علاوہ فصل کو منڈی لے جانے اور بیچنے میں بھی لگ جاتا ہے اور کبھی کبھی اچھے گاہک کا انتظار کرنے کی وجہ سے انہیں کافی وقت برباد کرنا پڑتا ہے۔اس ایپ کے ذریعہ سے کسانوں کو منڈی تک فصل لے جانے کے مسئلے سے جوجھنا نہیں پڑےگا۔کسانوں کو اپنے کھیت سے ہی فصل کو بھیجنے کا موقع حاصل ہوگا۔عام طورپر باغبانی فصلوں میں یہ ممکن نہیں ہوپارہاتھا۔

کسان کے کھیت میں کیا پیداوار ہورہی ہے ،وہ کب مہیا ہوگی اور کس طرح سے اس کی مانگ ہے،ان سبھی باتوں پر اس ایپ کے ذریعہ معلومات حاصل کرکے نوجوان کاروباریوں کی ٹیم ایک خصوصی سپلائی چین چلا سکتی ہے۔سبزیوں اور پھلوں کو ٹرانسپورٹ کے دوران ہونے والے نقصان کافی اہم ہیں۔

عام طورپر ’آرگینک‘مصنوعات کو بازار میں اچھی قیمت نہیں مل پاتی ہے کیونکہ ابھی ایسا انتظام نہیں ہے کہ ان کی مانگ کرنے والے گاہک آرگینک پھل اور سبزیاں حاصل کرسکیں۔اس ایپ کے ذریعہ مستقبل میں آرگینک پھلوں اور سبزیوں کی بھی ایک سپلائی چین قائم کی جائےگی اور کسانوں اور گاہکوں دونوں کو ہی فائدہ ہوگا۔

کھیتوں سے گاہکوں تک سبزی پہنچنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔اس دوران ان کی تازگی اور غذائیت دونوں ہی متاثر ہوتی ہیں ایسی صورت میں کھیت سے گاہک تک ان اشیا کے پہنچنے کےلئے ضروری وقت کو کم کرکے معیار کے اصولوں پر کھرا اترا جاسکتا ہے۔یہ ایپ کھیتوں سے منڈی تک کا راستہ کم کرکے سیدھے کھیتوں سے گاہکوں تک پہنچنے میں مددگار ہوگا۔

ادارے کے ذریعہ دی گئی تکنیک اور معلومات کی بنیاد پر ویلیو ایڈڈ ممکن ہوگا اور پھلوں کومحفوظ رکھنے سے پکانے کے علاوہ پیکجنگ اور گریڈنگ کے اچھے طریقے اپنانے میں مدد ملےگی۔اچھے معیار والے پھلوں اور سبزیوں کو اچھی طرح گریڈنگ کرکے بیچنے سے برانڈنگ اور معیار قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details