نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ Shaheen Bagh Delhi میں جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کرنے کے لیے بلڈوزر پہنچا، جس کو لے کر علاقے کے سیاسی، سماجی اور ملی شخصیات نے زوردار احتجاج کیا۔ تقریباً چار گھنٹے کے بعد ایس ڈی ایم کے دستے کو شٹرنگ اور مرمت کے کام کے لیے لگے بانس بلی کو ہٹا کر خالی ہاتھ لوٹنا پڑا Bulldozer did not run in Shaheen Bagh۔
پیر کو صبح جیسے ہی ایم سی ڈی کا بلڈوزر شاہین باغ کے مین روڈ سریتا وہار اور کالندی کنج کے درمیان پہنچا تو علاقے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ بلڈوزر کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔ لوگ بلڈوزر کے اوپر چڑھ کر نعرے بازی کرنے لگے۔
اس موقع پر کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے علاقے کے سرگرم کارکنان نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ شاہین باغ میں کسی طرح کے تجاوزات نہیں ہیں۔ اگر کہیں تجاوزات ہیں تو ایس ڈی ایم سی نشاندہی کرے، یہاں کے لوگ خود ہٹا دیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ غریبوں کے مکانات اور دکانوں پر بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں۔ شاہین باغ میں بلڈوزر نہیں چلنے دیا جائے گا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔
وہیں عام آدمی پارٹی کے مقامی رکن اسمبلی امانت اللہ خان Amanatullah Khan MLA موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بلڈوزر کے سہارے سیاست کر رہی ہے۔ اسی دوران کانگریس ترجمان پرویز عالم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔