دارالحکومت دہلی کے سی آر پارک میں واقع ایک عمارت کی تعمیر کے لیے کھدائی کی جا رہی تھی۔ جس کے بعد برابر میں کھڑی عمارت کی دیوار منھدم ہو گئی، جس میں تین مزدور زخمی ہوگئے۔ وہاں کام کر رہے مزدور دب گئے، جس کے بعد پولیس کی مدد سے انہیں باہر نکال کر ہسپتال میں منتقل کرایا گیا۔
وہیں عمارت منہدم ہونے کی ویڈیوں اب سامنے آئی ہے۔ جس میں ویڈیوں میں صاف طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ وہاں کام کر رہے مزدور کس طرح سے اپنی جان بچاتے دکھ رہے ہیں۔