نئی دہلی کے نوئیڈا کے سیکٹر 127 میں اسٹیلر بلڈرز مبینہ طور پر نوئیڈا اتھارٹی کے احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ ایکسپریس وے تھانہ کے تحت بختاور گاؤں والوں کی لاکھ منت اور سماجت کے بعد بھی بلڈر اپنی من مانی کرکے زبردستی پانی پارک میں ڈلوا رہا ہے۔
نوئیڈا کے بلڈرس حکامات کی دھجیاں اڑارہے ہیں پہلے سیوریج ٹریٹمینٹ کا پانی ڈلوایا۔ اس بار بارش کا پانی بتا کر گندا پانی پارک میں ڈلوا رہا ہے۔ اس سے پریشان ہو کرگاؤں والوں نے اس کے خلاف فون نمبر 100 پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر پارک میں بہنے والے گندے پانی کو رکوایا۔ گاؤں کے لوگوں کا الزام ہے کہ بلڈر کافی عرصےسے گندہ پانی نکال کر روڈ اور پارک میں میں بلا خوف ڈلوا رہا ہے ۔ اس کی وجہ سے پارک اور روڈ پر کافی گندگی پھیلی ہوئی ہے۔
وبائی امراض پھیلنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن نوئیڈا اتھارٹی اور انتظامیہ بلڈر کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی نہیں کر رہی ہے جس سے علاقہ میں بلڈر اور نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کافی ناراضگی پائی جاتی ہے۔