اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں دہلی فسادات پر کتاب

دہلی فسادات کی حقیقت اب ایک کتاب کی شکل میں سامنے آگئی ہے اور اس کتاب کا اجراء کل دارالحکومت دہلی میں ہوگا۔

By

Published : Aug 20, 2020, 1:52 PM IST

لاک ڈاؤن میں دہلی فسادات پر کتاب
لاک ڈاؤن میں دہلی فسادات پر کتاب

اس کتاب میں دہلی فسادات کی جانچ ایک منصفانہ ایجنسی سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ کتاب شمال مشرقی دہلی میں 24 فروری کو ہونے والے فسادات پر اقلیتی کمیشن کی جانچ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر لاک ڈاؤن میں لکھی گئی ہے۔ کتاب میں اقلیتی کمیشن کی مکمل رپورٹ ہندی میں شائع کی گئی ہے۔ یہ کتاب انڈین پولیس سروس کے ریٹائرڈ افسر وجے سنگھ نے تحریر کی ہے اور اس کی تدوین نیشنل بک ٹرسٹ کے ایڈیٹر اور صحافی پنکج چترویدی نے کی ہے۔

لوک مترا پبلیشر کی جانب سے شائع یہ کتاب تحریر کرنے میں نو دیگر صحافیوں اور کارکنوں نے تعاون دیا ہے۔

ریٹائرڈ پولیس افسر مسٹر سنگھ نے کتاب کے کردار میں لکھا ہے کہ اس فساد میں مجموعی طور پر 751 فوجداری مقدمات درج کیے گئے تھے اور ان فسادات میں 52 افراد ہلاک اور 473 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ 185 مکانات تباہ اور 19 مذہبی مقامات کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا لیکن دہلی پولیس نے فسادات سے متعلق اقلیتی کمیشن کے کسی خط کا جواب تک نہیں دیا۔

کمیشن کی جانچ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فروری میں دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں ہونے والے فسادات طے شدہ اور منظم نظر آتے ہیں۔ یہ فساد اقلیتی فرقے کو اور نشانہ بناکر کئے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details