نئی دہلی:جامعہ نگر کے تسمیہ ہال میں منعقد تقریب میں شریک اردو اکاڈمی دہلی کےوائس چیئرمین حاجی تاج محمد نےکہا کہ اردو پروان چڑھ رہی ہے۔ بس ضرورت ہے اس کو نکھارنے کی۔ جن لوگوں نے اردو کے تئیں اپنی زندگی وقف کی ہے ۔انہیں منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قرۃ العین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اردو شاعری میں پرشوم رام کے کارنامے کو عوام کے سامنےلاکر بڑا کام کیا ہے۔Book Launch On Urdu poetry In Jamia Nagar In Delhi
روز نامہ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر ماجد نظامی نے کہا کہ اردو کا دائرہ کار کافی وسیع ہے اور اور وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔غیر مسلموں میں اردو پڑھنے کا شوق وذوق بڑھتا جارہا ہے۔اس لئے نئی نسل کو ایسے اردو شعراسے متعارف کرایا جائے جنہیں فراموش کردیا گیاہے۔اردو کو عام کرنے کے لئے چھوٹی چھوٹی نشست گلی محلے میںمنعقد کی جائے اور پرانے زمانے کے قصہ گوئی کے رواج کو رائج کیا جائے تاکہ اردو مزید ترقی کرسکے۔
کتاب کے مصنف قرۃ العین نے کہا کہ دوران تعلیم پرشوتم رام کی شاعری پر کام کرنا شروع کیا اور ان کے اشعار کو سمجھا۔ان کی شاعری سے عوام اور نئی نسل کو روشناس کرانے کے لئے کوشش کی اور ریسرچ کے دوران ان کے اشعار کو ترتیب دینا شروع کیا۔اس کی ترتیب میںمیں تقریباً ایک سال کا وقت لگا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو پرشوتم رام کی شاعری کو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔