اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bomb Threat at Ludhiana Hotel حیات ریجنسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، پولیس کی سخت چوکسی - پنجاب نیوز

گذشتہ روز لدھیانہ کے حیات ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی جس کے بعد لدھیانہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ہے۔ لدھیانہ کے سرابھا نگر پولیس اسٹیشن میں دوپہر دو بجے کے قریب یہ دھمکی موصول ہوئی تھی۔ Bomb Threat at Ludhiana Hotel

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 28, 2022, 10:16 AM IST

Updated : Dec 28, 2022, 11:25 AM IST

لدھیانہ: ریاست پنجاب کے لدھیانہ میں واقع حیات ریجنسی کو گذشتہ روز بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی، جس کے بعد ہوٹل کے پاس سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جوائنٹ کمشنر سونیا مشرا نے دھمکی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھمکی واٹس ایپ کے ذریعے دی گئی تھی جس کے بعد ہم نے احتیاط کے طور پر ہوٹل میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی کا میسیج سربھا نگر پولیس اسٹیشن کو موصول ہوا تھا۔ دھمکی دینے والے شخص کو دہلی پولیس نے ٹریس کر لیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ Bomb Threat At Hyatt Hotel

جوائنٹ پولیس کمشنر سونیا مشرا نے کہا کہ دھمکی دینے والے شخص کا تعلق دہلی سے ہے اور اس شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، ہم نے اسے ٹریس کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پورے ہوٹل کو چیک کیا اور اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری ایک ٹیم دہلی روانہ ہورہی ہے پولیس کمشنر نے بتایا کہ دھمکی دینے والے شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور اس نے یہ دھمکی آمیز پیغام کئی لوگوں کو بھیجا تھا جن میں سے ایک ہوٹل حیات بھی شامل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس شخص نے حملہ اور بم کے الفاظ بھی استعمال کیے تھے جس کی وجہ سے ہم نے سیکیورٹی کے ساتھ ہوٹل کو چیک کیا۔ Bomb Threat at Ludhiana Hotel

جے سی پی مشرا نے یہ بھی کہا کہ دہلی پولیس کی مدد سے اس معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ فی الحال سیکورٹی کو بڑھا دی گئی ہے اور ہوٹل کے تمام کسٹمرز سے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ تاہم، ہوٹل کی سیکیورٹی اسکریننگ کے دوران باہر سردی میں کھڑے ہونے پر کسٹمرز ناراض نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں :'تاج محل ہوٹل کو اڑانے کی دھمکی آمیز کال'

Last Updated : Dec 28, 2022, 11:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details