اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی ایئرپورٹ کو بم سے اُڑانے کا فرضی فون - fake phone call delhi police

دارالحکومت دہلی کے ایئرپورٹ ٹرمینل نمبر دو بم سے تباہ کرنے کا دھمکی بھرا فون دہلی پولیس کو ملا، جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر مسافروں کے درمیان سراسیمگی پھیل گئی۔

دہلی ایئرپورٹ کو بم سے اُڑانے کا فرضی فون

By

Published : Aug 13, 2019, 10:28 AM IST

Updated : Sep 26, 2019, 8:23 PM IST

گذشتہ شب 8:50 پر دہلی پولیس کو ایک نامعلوم شخص کا فون موصول ہوا، جس میں اس نے فون پر دھمکی دی کہ ایئر پورٹ ٹرمینل نمبر دو کو بم سے اڑایا جانے والا ہے۔

اس فون کال پر پولیس انتظامیہ متحرک ہوگئ اور فوراً اس پر کارروائی شروع کر دی۔

اس وجہ سے تقریباً دو گھنٹے تک ٹرمینل نمبر دو کی تمام پروازیں متاثر رہیں۔

اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی جانب سے ایئرپورٹ کو خالی کرا لیا گیا۔

دہلی ایئرپورٹ کو بم سے اُڑانے کا فرضی فون

بی ڈی ایس اور سی آر پی ایف کے ذریعہ تقریباً دو گھنٹے تک تلاشی لی گئی۔

تفتیش کے بعد معلوم ہوا یہ ایک فرضی فون کال تھی، جس نے محض پریشان کرنے لیے کال کیا تھا۔

اس کے بعد ائیرپورٹ ٹرمنل نمبر دو کی تمام پروازیں حسب معمول اُڑنے لگیں۔

فون کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے، تاہم اس نے فون پر دھمکی دینے کی بات سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس انتظامیہ اس سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 8:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details