اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bodies Of Two Children Found دہلی کے جامعہ نگر میں معصوم بھائی اور بہن کی لاش برآمد

جنوب مشرقی دہلی کے جامعہ نگر علاقے میں ایک صندوق میں بھائی بہن کی لاش ملی ہے جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں بچوں کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔ Bodies of Two Children Found in A Wooden Box

دہلی کے جامعہ نگر میں معصوم بھائی اور بہن کی لاش برآمد
دہلی کے جامعہ نگر میں معصوم بھائی اور بہن کی لاش برآمد

By

Published : Jun 7, 2023, 7:33 AM IST

نئی دہلی:دہلی کے جامعہ نگر کے بٹلہ ہاؤس سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک گھر کے اندر سے دو بچوں کی لاشیں ایک باکس میں بند پائی گئی ہیں۔ دونوں رات کا کھانا کھا کر گھر سے نکلے تھے۔ کافی دیر تک نہ ملنے پر ان کی تلاش شروع کردی گئی۔ کافی تلاش کے بعد دونوں بہن بھائی ایک صندوق میں بند پائے گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کی شناخت 8 سالہ نیرج اور 6 سالہ آرتی کے طور پر کی گئی ہے۔

وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے موقعے پر پہنچ کر متوفی بچوں کے والدین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ یہ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معاملہ کی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ کھیل کے دوران بچے صندوق میں داخل ہوئے اور وہ اچانک بند ہوگیا، جس کے سبب ان کا دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔

ساؤتھ ایسٹ دہلی کے ڈی سی پی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں بچوں کے جسموں پر زخم کے نشانات نہیں ملے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ حادثاتی طور پر دم گھٹنے کا معاملہ ہے۔ دونوں بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ساتھ ساتھ ایف ایس ایل اور کرائم ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر اس معاملے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شام 4 بجے کے قریب جامعہ نگر پولیس کو اطلاع ملی کہ مکان نمبر ایف 2 جوگا بائی ایکسٹینشن میں دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ دونوں کی لاشیں گھر میں رکھے پرانے لکڑی کے ڈبے سے ملی ہیں۔

مزید پڑھیں:Fire Broke Out At E-rickshaw Parking: جامعہ نگر کے ای رکشہ پارکنگ میں آتشزدگی، 80 سے زائد ای رکشہ جل کر خاک

تحقیقات میں پتہ چلا کہ دونوں بچے مذکورہ جائیداد کے چوکیدار بلبیر کے بچے تھے۔ بلبیر اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ وہاں رہتا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ سہ پہر تین بجے کے قریب دونوں بچوں نے ایک ساتھ کھانا کھایا۔ اس کے بعد دونوں 3.30 میں کھیلنے نکل گئے تھے۔ تھوڑی دیر بعد بلبیر کمرے سے باہر آیا تو بچے نظر نہیں آئے۔ اردگرد بچوں سے دریافت کرنے پر بھی کچھ نہ ملا تو اس نے بیوی کے ہمراہ بچوں کی تلاش شروع کر دی۔ اس دوران اس نے دونوں بچوں کو کمرے میں رکھے صندوق میں بے ہوش پایا۔ بچوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details